
وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ معاشی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اب پاکستان کو تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس جنوری میں ہوگی، ہمیں نہیں معلوم ڈونرز کانفرنس سے کتنے پیسے ملیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا، اس سے ہم اپنے وسائل خود پیدا کر سکیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایک دور میں خوراک برآمد کرنے والا ملک تھا، تاہم اب ہم خوراک درآمد کرنے پر مجبور ہیں۔
نوید قمر نے کہا کہ ہمیں اپنی برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا جبکہ پائیدار معاشی ترقی اور خود انحصاری وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، زہریلی گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے کم ہے۔
وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو گلوبل وارمنگ میں کمی لانا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News