
سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے کہتے تھے کہ اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے لیکن اب یہ لوگ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پے آگئے ہیں۔
ملک مزیدسیاسی عدم استحکام اور فاشیزم کی طرف جارہاہےپہلےکہتےتھےاسمبلیاں توڑیں توالیکشن کروادیں گےاب کھیلیں گےنہ کھیلنےدیں گےکی پالیسی پےآگئےہیں سیاسی انااورضدکی وجہ سےملک خسارےمیں جارہاہےحکومت کااعتمادیاعدم اعتماداُس کےگلےپڑےگااوررسوائی ہوگی قوم کی بکنےاوربکنےوالےہرممبرپرنظرہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 20, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے ہی پڑے گا اور رسوائی ہوگی وہ الگ ، کیونکہ قوم کی بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔
اس سے قبل شیخ رشید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔
ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جارہا ہے ، شیخ رشید#SheikhRasheed pic.twitter.com/ft08bBF273
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 20, 2022
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی دہشتگردی کی لہر ہے، اور یہ الیکشن سے فراری ہیں صدر سپریم کمانڈر ہیں، اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے شیخ رشید کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
علاوہ ازیں گزشتہ روز صدر مملکت اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر اہم بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت بھی کی گئی۔
ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کمانڈر ہیں اپنا رول ادا کریں!
چند روز قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے دورمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔
صدر عارف علوی، چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لئے ایوان وزیر اعلیٰ پہنچے تھے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکا وزیر اعلیٰ آفس آمد پر استقبال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اب کیا چاہتے ہیں؟ شیخ رشید نے اپنے دبنگ بیان میں بتادیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News