
سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل ووڈا کی رکنیت بحال کر دی جبکہ نثار کھوڑو کی رکنیت ختم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سینیٹر نثار کھوڑو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد فیصل واوڈا کی سینیٹر شپ بحال کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی فیصل ووڈا کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کر دی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل ووڈا کی بطور سینیٹر بحالی کا سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل ووڈا کی رکنیت بحال کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News