
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا اجلاس؛ وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ای سی سی نے رواں مالی ایک لاکھ ٹن سال چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزراء وزیر مملکت اور معاونین خصوصی نے شرکت کی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ای سی سی رواں مالی سال ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دے دی ہے جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 31 جنوری تک چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛مشکل معاشی حالات کے باوجود کساد بازاری سے بچ جائینگے، وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے وزارت ہاؤسنگ کیلئے ساڑھے 74 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ کمیٹی نے وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے 70 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔
وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ای سی سی صورتحال کا ہر 15 روز بعد جائزہ لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News