صدر مملکت کی سابق آرمی چیف سے متعلق منسوب من گھڑت بیان کی تردید
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق آرمی چیف سے متعلق منسوب بیان خودساختہ اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔
صدر مملکت نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور انکی ٹیم کی جانب سے سینیٹ میں، اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ مدد کے حوالے سے ان سے غلط طور پر منسوب بیان کا نوٹس لیا ہے۔
پی ٹی آئی سے تعاون کی خبریں من گھڑت ہیں
صدر عارف علوی کا اہم بیان سامنے آگیا#ArifAlvi #BOLNews pic.twitter.com/c4BuIKeirg— BOL Network (@BOLNETWORK) December 26, 2022
صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن میں سابق آرمی چیف کی مدد سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نقل کیا گیا ہے۔
صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کی مدد سے متعلق بیان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے منسوب کیا گیا۔
دعویٰ کیا گیا تھا جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی جبکہ عارف علوی نے یہ بات گزشتہ شب ایک عشائیے میں کہی۔
مزید پڑھیں: معاشی طور پر مضبوط ہو کر ملک کا دفاع اور سلامتی یقینی بنا سکتے ہیں، صدر مملکت
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
