Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب مذاکرات کرنے ہوں گے سرعام کریں گے، عمران اسماعیل

Now Reading:

جب مذاکرات کرنے ہوں گے سرعام کریں گے، عمران اسماعیل
عمران اسماعیل

عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں ان سے پس پردہ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ جب مذاکرات کرنے ہوں گے سرعام کریں گے۔

عمران اسماعیل نے ‘دنیا بول ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان کو مذاکرات کی بار بار پیشکش کی ہے، ہم ون پوائنٹ ایجنڈا عام انتخابات پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جب بھی انتخابات پر بات کرنی ہوں ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے معیشت کو تباہ حال کردیا ہے، انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے لیے مشہور تھا کہ زبردست ایڈمنسٹریٹر ہیں، وزیراعظم شہبازشریف بھی فیل ہو گئے ہیں اور ایٹمی دھماکا کرنے والے نواز شریف بھی فیل ہو گئے ہیں، یہ قابضین ہیں انہوں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

‘پرویزالہیٰ کا خیال ہے ابھی اسمبلی کو تحلیل نہیں کرنا چاہیے’

Advertisement

عمران اسماعیل نے کہا کہ پرویز الہیٰ اپنی سیاست اپنے طریقے سے کرتے ہیں، پرویزالہیٰ کا خیال ہے ابھی اسمبلی کو تحلیل نہیں کرنا چاہیے۔

انکا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ نے صاف کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، ملکی معاشی صورتحال میں عمران خان کو حکومت لینے سے انکار کردینا چاہیے۔

‘تباہ حال معیشت کو ٹھیک کرنا آسان نہیں ہے’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس تباہ حال معیشت کو ٹھیک کرنا آسان نہیں ہے، یہ حکومت کے ساتھ اس لیے چپکے ہوئے ہیں کہ کیسز معاف کرانے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم کو اپنا پسند کا گورنر بھی نہیں مل سکا، یہ کچھ بھی کرلیں ان سے کراچی نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو مضبوط بلدیاتی نظام اور مئیر کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی کو کراچی سے سروکار نہیں، ایم کیو ایم وزارتوں کے مزے لوٹ رہی ہے۔

Advertisement

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی نمائندگی کرتی ہے، طاقتور مئیر ہی بلدیاتی نظام کو بہتر کرنے کا ضامن ہے۔

پی ٹی آئی کا رواں ماہ کے آخر میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں  پی ٹی آئی نے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا لوگ اس غلط فہمی سے باہر نکل آئیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی کیوں کہ پاکستان مجھے پی ٹی آئی سے زیادہ عزیز ہے۔

Advertisement

خیال کاسترو کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لینے پر سینئر قیادت نے ناراضگی کااظہار کیا اور ق لیگ کی سیاسی حکمت عملی پر سینیر رہنماوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر