Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابل میں‌ پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، اسلامک اسٹیٹ خراسان نے ذمہ داری قبول کرلی

Now Reading:

کابل میں‌ پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، اسلامک اسٹیٹ خراسان نے ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانہ پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ خراسان نے قبول کرلی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ خراسان کی حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بارے میں رپوٹس دیکھی ہیں، افغان حکام سے مشاورت اور آزادانہ طور پر رپورٹس کی صداقت کی تصدیق کررہے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی سے افغانستان، خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرہ ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہمیں تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے، پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کو کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا تھا، جس کا نشانہ پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی تھے، وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے، تاہم سیکیورٹی گارڈ گولیاں‌ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

Advertisement

اے ایف پی کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کے قریب عمارت سے دو ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، کابل سے سفارت کاروں کے انخلاء کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں عبوری حکومت سے رابطے میں ہے، افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں اور مشن کے تحفظ کے لیے اضافی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

شہباز شریف نے  کہا کہ میں اس گارڈ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے خود گولی کھا کر پاکستانی مشن کے سربراہ کی جان بچائی۔

Advertisement

اس حملے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ان کے افغان قائم مقام ہم منصب امیر خان متقی نے انہیں فون کر کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی سفیروں اور مشن کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر