Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد دھماکہ، مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Now Reading:

اسلام آباد دھماکہ، مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
سیکیورٹی

اسلام آباد دھماکہ، مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے کی پیش نظر ملک کے مختلف شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

کوئٹہ سیکیورٹی:

اسلام آباد دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیاہے۔

اسکے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں پر اضافی اہلکار تعینات جبکہ عیسائی برداری کی کالونی اور گرجا گھروں کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

لاہورسمیت تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات سخت:

Advertisement

آئی جی پنجاب کی جانب سے  لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس و عوامی مقامات کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے  پنجاب کی تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی نظرانداز

تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، اسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا ہے کہ تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ  اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر