Advertisement
Advertisement
Advertisement

لکی مروت: تھانہ برگی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

Now Reading:

لکی مروت: تھانہ برگی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
دہشت گردوں کا حملہ

لکی مروت: تھانہ برگی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں تھانہ برگی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نیتجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی زد میں آکر 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ  شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمان اور کانسٹیبل سبز علی شہید شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 پولیس اہلکار شہید

اس کے علاوہ زخمیوں میں پی اے ایس آئی گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔

Advertisement

پولیس ذرائع کے مطابق  واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں گزشتہ روز 2افراد کو ذبح کر کے قتل کیا گیا تھا اور گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔

Advertisement

وزیراعظم کا مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے پولیس تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے چار شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور عوام کے کھلے دشمن ہیں دہشت گردوں کے خلاف قوم کی ڈھال بننے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے معاونین اور سہولت کاروں سب کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے، خیبر پختونخوا حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو شہداء پیکج دے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا بھی کی۔

Advertisement

صدر ملکت کی مذمت

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکی مروت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےباقیات کی مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

عارف علوی نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

آصف علی زرداری کی مذمت

اس کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی لکی مروت میں دہشتگرد حملے مذمت کی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

Advertisement

سابق صدر نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر