Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا ایک اور ویزا منسوخ کردیا گیا ہے، بول نیوز اینکر عمران ریاض

Now Reading:

میرا ایک اور ویزا منسوخ کردیا گیا ہے، بول نیوز اینکر عمران ریاض
عمران ریاض

بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن عمران ریاض گرفتار

بول نیوز کے اینکر عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ میرا ایک اور ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران ریاض خان نے کہا کہ چند دن پہلے بھی میرا ایک ویزا رکوایا گیا اور آج پھر ایک لگا ہوا ویزا کینسل ہوا ہے۔

Advertisement

بول نیوز کے اینکر نے مزید کہا کہ اسی طرح ارشد بھائی کا دبئی کا ویزا نہ صرف کینسل کروایا گیا بلکہ انہیں دوبارہ ویزا دینے سے بھی روکا گیا۔

عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ بول چینل پر مسلسل دباؤ ہے کچھ لوگوں کو چینل سے نکالنے کا، بول ڈٹا ہوا ہے، شائد بند بھی ہو جائے۔

ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اس سے قبل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کو 20جون 2022 کو یواے ای ویزے کا اجرا ہوا، ویزا 18اگست 2022تک کیلئے تھا، ارشد شریف کینیا گئے تو ان کے ویزے میں 20دن باقی تھے،انہوں نے نئے ویزے کیلئے 12اکتوبر2022کو دوبارہ رجوع کیا، ان کی درخواست کو رد کردیا گیا۔

رپورٹ میں فائر کی جانے والی گولیوں کی ٹریجکٹری کو بھی بیان کیا گیا ہے، ارشد شریف کے سینے میں لگنے والی گولی ٹریجکٹری فائرنگ پیٹرن سے نہیں ملتی، ان کو ایک گولی کمر کے اوپری حصے میں لگی، گولی گردن سے تقریباً 6سے 8 انچ نیچے لگی جو سینے کی جانب سے باہر نکلی، اس زخم سے یہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ گولی قریب  سے چلائی گئی، جس زاویے سے گولی چلی اس کے نتیجے گاڑی کی سیٹ میں بھی سوراخ ہونا چاہیے تھا۔

Advertisement

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا اور کینیا پولیس نے تحقیقات میں کوئی معاونت نہیں کی، کیس میں کئی غیرملکی کرداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر