
پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ چمن بارڈر پر فائرنگ جیسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے علاقے چمن میں افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
Unprovoked shelling & fire by Afghan Border Forces at Chaman resulting in martyrdom of several Pakistani citizens & injuring more than a dozen is unfortunate & deserves the strongest condemnation. The Afghan Interim government should ensure that such incidents are not repeated.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 12, 2022
شہباز شریف نے اپنے جاری بیان میں گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔
پاکستان کی افغان چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
دوسری جانب پاکستان نے چمن میں افغان سرحدی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی مذمت کی ہے جس میں چھ پاکستانی شہری جاں بحق اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔
ایک پریس ریلیز میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات ددونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ایسے واقعات کی تکرار سے گریز کیا جانا چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہیے۔ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں اطراف کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو اور ایسے واقعات کی تکرار سے بچا جا سکے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، سرحد پر شہریوں کی حفاظت فریقین کی ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی دونوں ممالک کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو اور ایسے واقعات کی تکرار سے بچا جا سکے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی چمن کی شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 شہری شہید 17 زخمی ہوئے تاہم پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News