Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں دہشتگردی کے واقعات پھر سر اٹھا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

ملک میں دہشتگردی کے واقعات پھر سر اٹھا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

ملک میں دہشتگردی کے واقعات پھر سر اٹھا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات پھر سر اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا۔ عمران خان کے بلاول بھٹو کیخلاف بیان پر افسوس ہے۔

یہ نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے پاکستان میں بیٹھ کر کام کرنا نہیں ہوتا ہے، وزیر خارجہ نے بیرون ملک خارجہ محاذ سنبھالنا ہوتا ہے۔

Advertisement

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سابق دور میں سفارتی تعلقات متاثر ہورہے تھے، یہ نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔

ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے

Advertisement

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی پھر سر اٹھارہی ہے، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، ملک میں دہشتگردی کے واقعات پھر سر اٹھا رہے ہیں۔

دہشتگردی کے واقعات، وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

دوسری جانب ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہی بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

Advertisement

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی وجوہات بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی بحث ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا
پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر