Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اس کیخلاف آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، وزیراعظم

Now Reading:

دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اس کیخلاف آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، وزیراعظم
وزیر اعظم

پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اس کیخلاف آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور دیگر دہشت گردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مزموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کا مسئلہ قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے اس کے خلاف اجتماعی سوچ اورلا ئحہ عمل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی اور ان دہشتگردوں کے ساتھ آئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  حکومت دہشت گردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی اور پوری قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بہ شانہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان افواج پاکستان

دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین

 وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

وفاق سنگین مسائل پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے لیکن ہم دہشت گردی کے مقابلے کے لئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ دہشت گردی کے خاتمے میں اہم ہے تاہم وفاق صوبوں میں انسداد دہشت گردی فورس اور ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کی مدد سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل پر کام کریں گے اور اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد افغانستان جانےکیلئے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے، دہشت گردوں کے مطالبے کو رد کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن افواج کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد پکڑے گئے ہیں، سی ٹی ڈی دفتر میں باہر سے کوئی دہشت گرد نہیں آیا تھا ، مغربی سرحدپر دہشت گردی  کی ہوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر