پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کے اس جدید دور میں عوام سے حقائق چھپانا ممکن نہیں ہے کیونکہ سوشل میڈیا نے آگاہی گھر گھر پہنچادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج 21ویں صدی میں بھی اس ملک میں قانون کی بالا دستی نہیں ہے، قانون کا اطلاق طاقتور پر نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم جمہوریت اور قانون پر یقین رکھتے تھے اور پاکستان واحد ملک ہے جو جمہوریت کے عمل سے بنا ہے، جس ملک میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہو وہاں میں جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیںہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کا اسد عمر کو مراسلہ، ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ 2008 میں جمہوریت کا تسلسل شروع ہوا لیکن کئی روکاوٹیں ہیں اور آج بھی دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان میں قانون طاقتور نہیں ہے،عوام پر قانون کا اطلاق ہورہا ہے لیکن طاقتور پر قانون نہیں چلتا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت،،یہ سمجھنا ہوگا کہ اب لوگوں کو ڈرا دھمکا کر کچھ کہنا آسان نہیں ہے وزرات اطلاعات سے جو مرضی خبریں چلا لیں کچھ نہیں ہوگا آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور مجھ سمیت تمام فیصلہ سازوں کو سوچنا ہوگا کہ کس طرح آئین کی بالادستی کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ بلوچستان کے عام آدمی سے پوچھیں وہ کیا سوچتا ہے، ہوسکتا ہے کیمرے کے سامنے کوئی نہ بولے کیونکہ بدقسمتی سے اس ملک میں آج بھی سچ بولنا آسان نہیں ہے لیکن اس وقت بلوچستان میں قانون پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے۔
بلوچستان میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی
دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی پر بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی واقعہ پر اتنی ایف آئی آرز نہیں کٹ سکتیں اور سپریم کورٹ کی ججمنٹ واضح ہے پھر بھی تین اکائیوں میں مقدمات بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ، اسد عمر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات قانون کے خلاف تھے تاہم بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے پر خوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
