
اسپیکر استعفوں کی تصدیق کریں اور الیکشن کی طرف بڑھیں، زر تاج گل
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زر تاج گل کا کہنا ہے کہ اسپیکر استعفوں کی تصدیق کریں اور الیکشن کی طرف بڑھیں۔
زر تاج گل نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 8 ماہ سے 22کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، برہنہ کرکے ویڈیو بنائی گئی، ایف آئی آرز درج کی گئیں، اس سب کے باوجود ہم ڈرے نہیں ہم جھکے نہیں۔
رانا ثناء اللہ کا فوکس عمران خان اور الیکشن سے بھاگنے پر ہے
انہوں نے کہا کہ ان کی فارن پالیسی کا بیڑا غرق ہو چکا ہے، بنوں میں دہشتگرد اہلکاروں کویرغمال بناکرراستہ فراہم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کہاں ہے وہ رانا ثناء اللہ جو عورتوں بچوں پر شیلنگ کررہا ہوتا ہے، ان کا فوکس عمران خان اور الیکشن سے بھاگنے پر ہے۔
دونوں وزرائے اعلیٰ متفق ہیں کہ اسمبلی تحلیل ہونی چاہیے
انکا کہنا ہے کہ اسپیکر استعفوں کی تصدیق کریں اور الیکشن کی طرف بڑھیں، دونوں وزرائے اعلیٰ متفق ہیں کہ اسمبلی تحلیل ہونی چاہیے۔
زر تاج گل نے مزید کہا کہ پرویزالہیٰ کی کسی کے بارے میں ذاتی رائے مختلف ہوسکتی ہے، اسمبلی تحلیل اعلان کے وقت دونوں وزرائے اعلیٰ ساتھ بیٹھے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی بھاگ رہے ہیں
اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا تھا کہ جب بھی پاکستان کی حکومتیں ٹوٹنے کی بات ہو تو خوشی ہوتی ہے مگر پی ڈی ایم خوفزدہ ہے، عمران خان پر حملہ ہوا کیونکہ ڈر تھا کہ عمران خان اسلام آباد آیا تو انھیں گھر جانا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟
انہوں نے کہا کہ اراکین نے کہا استعفیٰ دیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی بھاگ رہے ہیں، 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑیں گے، 27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی۔
پی ڈی ایم نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا
بابر اعوان نے کہا کہ یہ کہتے تھے 6 ماہ میں پاکستان کو اٹھا دیں گے، کہاں گئی امداد جو باہر سے آئی، سیلاب زرہ افراد کی امداد کے بجائے جہاز سیاسی افرار کے لیے اڑائے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کے جلوسوں میں امدادی ٹینٹ کارپیٹ کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، معیشت، ایوان، قانون سمیت تمام معاملات کا پی ڈی ایم نے بیڑا غرق کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News