
شہباز اور بلاول نے پاکستان کی جگ ہنسائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فواد چوہدری
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہو گی اور پرویز الٰہی اسمبلی ضرور تحلیل کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہونا ہے، کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہ رہے تھے کہ اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے اور آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہو گی اور پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کریں گے کیونکہ عوام کا فیصلہ ہی حتمی فیصلہ ہے۔
ضرور پڑھیں؛ پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
Advertisementعدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشنوں سے فرار ہے، کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہوگی اور پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کریں گے عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News