Advertisement
Advertisement
Advertisement

انصاف کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

انصاف کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ انصاف کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بارکونسل میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا سے 1967 سے پیپلزپارٹی کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا نے گرانٹ کی اپیل کی تھی جبکہ ہم نے کہا تھا کہ گرانٹ توملتی رہتی ہے لیکن ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

  ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا تھا، میں آج امانت چیک وکیل رہنماؤں کو دے رہا ہوں، انشورنس سے وکلا اپنا علاج معالجہ کراسکیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وکلا نے ہائیکورٹ میں پارکنگ کے مسائل کا کہا تو ہم نے پارکنگ حل کیا جبکہ وکلا کے جو جو مسائل ہوں گے پیپلزپارٹی وہ مسائل حل کرکے دے گی۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حقیقی جمہوریت کی جنگ جس کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا، اب وقت ہے آئین کی سربلندی کے لیے جدوجہد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین جو حقوق فراہم کرتا ہے وہی حقوق سب کو ملیں اور ہم سائلین کے مسائل بھی حل کریں جبکہ سائلین کے مسائل حل کرنے سے انصاف کا بول بالا بھی ہوگا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ہم سب کو انصاف کی راہ کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر