
جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے چیئرمین کی جانب سے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر کی جانب سے اجلاس بلانے اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کابینہ کو ڈی نوٹیفائے کرنے کے معاملے پر بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
مراسلہ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اگر گورنر کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹایا نہ گیا تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کردی
مراسلے کے نکات:
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ گورنر نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے کیونکہ جب تک اجلاس حتم نہیں ہوجاتا گورنر نیا اجلاس نہیں بولا سکتے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ کسی ایم پی اے نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک بنا ہیں اور بغیر کسی وجہ کہ آئین کے آرٹیکل 130 سب آرٹیکل7 کو سامنے رکھتے ہوئے جو اقدامات اٹھائے وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔
گورنر نے اپنے حلف بھی توڑا ہے گورنر کو آئین کے آرٹیکل 101 کے عہدہ سے ہٹایا جائے۔
مزید پڑھیں؛ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ جاری کر دی
گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی اور کابینہ آئینی طور پر غیر فعال ہے اور اس ہی وجہ سے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔
Since CM has refrained from obtaining Vote of Confidence at the appointed day and time therefore he ceases to hold office. Orders issued this evening pic.twitter.com/ZWnK376DfP
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) December 22, 2022
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اب پنجاب کابینہ ختم ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News