Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں دھماکا، کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

Now Reading:

بلوچستان میں دھماکا، کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید
آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باردوی سرنگ دھماکا صدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا، کاہان میں کل سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں ، شہید ہونے والوں میں کیپٹن فہد،لانس نائیک امتیاز،سپاہی اصغر سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کوئٹہ میں دستی بم دھماکا، 4 افراد زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل ہوا امن متاثر نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردوں کے عزائم کبھی مکمل نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء نے دہشتگردی کے بیرونی خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں جانیں نچھاور کر دیں،دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن، خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اپنے خون، جان کی قیمت پر مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

وزیر داخلہ مذمت 

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بلوچستان میں کلیرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے کیپٹن فہد اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار اور شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور شہادت کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ارض وطن پر موجود ایک ایک دہشتگرد اور ملک دشمن کا صفایا کریں گے، اللہ تعالی ہمارے شہداء کے درجات بلند کرے؛ انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر