
پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کے آئندہ ہفتے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد بڑھانے کے فیصلے کے بعد خدشہ تھا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے جائینگے ۔
اس صورتحال کی پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں کے تحت 101 یوسیزمیں الیکشن کرائے گا۔
اس حوالے ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یوسیز میں ردوبدل سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تاہم الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں مذید اضافے کے لیے وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے جس میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کی منظوری دی گئی ہے جو موجودہ آبادی کے لحاظ سے 125 یونین کونسلز بنتی ہیں۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن کو فوری طور پر منقعد کیا جائے، حافظ نعیم
اس سے قبل 22 جون 2022 کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کی بناء پر مؤخر ہوگئے تھے جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ممکن نہیں
اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ممکن نہیں، پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ قانون کے باوجود آئینی اختیار استعمال کریں گے جب کہ اسلام آباد ، کراچی اور آئندہ ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پائلٹ ٹیسٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News