Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری لڑائی کرپٹ دہشت گردوں سے ہے، عبد الرشید

Now Reading:

میری لڑائی کرپٹ دہشت گردوں سے ہے، عبد الرشید
سید عبدالرشید

سید عبدالرشید کی میڈیا سے گفتگو

 رہنما جماعت اسلامی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے کہا ہے کہ میری لڑائی کرپٹ دہشت گردوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما جماعت اسلامی و رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے لیاری چاکیواڑہ تھانے کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری جنرل اسپتال لیاری والوں کے لیے سہولیات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور پچھلے دو سال سے یہاں کرپشن کا بازار گرم ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے جن افراد کو معطل کیا ہوا ہے وہ لیاری جنرل اسپتال میں قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے سامان میں بڑی کرپشن سامنے آئی ہے جبکہ آئیکونک نامی دوا ساز کمپنی کو 28 کروڑ کا ٹھیکا دیا گیا آخر یہ کس کی کمپنی ہے بتایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہ بارہ لاکھ کے ایک ایک بستر منگوائے جا رہے ہیں، لیاری جنرل اسپتال میں کرپشن پر کرپشن ہو رہی ہے جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی تین کال آچکی ہیں کہ آپ اپنا مقدمہ درج کروائیں لیکن پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ایسا نظام لائینگے جو سب کیلئے ایک جیسا ہو، سراج الحق

Advertisement

سید عبدالرشید نے کہا کہ ایس ایس پی کا کہنا ہے اسپیکر لکھ کر بھیجیں تو ایف آئی آر درج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں کل دوبارہ لیاری جنرل اسپتال جاؤں گا جبکہ میری لڑائی نہ پیپلز پارٹی سے ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت والوں سے ہے بلکہ میری لڑائی اسپتال میں موجود کرپٹ دہشت گردوں سے ہے اور ان چوروں سے ہے جو لیاری والوں کا حق مار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عزیر لعل، شبانہ اور حوا بی بی نامی لیاری جنرل اسپتال میں قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ لیاری اسپتال میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے، ایم آر آئی کی سہولت، ایمرجنسی کی اپگرڈیشن اور ادویات کا اسٹور بنوایا لیکن یہ کرپٹ عملہ سب کھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ جماعت اسلامی صرف ایمانداری کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے، نعیم الرحمٰن

رہنما جماعت اسلامی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے مزید کہا کہ میں رینجرز اور اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کسی کا نقصان نہیں ہونا چاہیئے اگر پولیس نے آج مقدمہ درج نہیں کیا تو میں اسمبلی میں اس بات کو اٹھاؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر