
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کراچی میں پانچ سو نشستوں پر مشتمل نیا کونسل ہال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ نئے کونسل ہال کے لئے چار مختلف جگہوں کاانتخاب کیا گیا ہے جبکہ کونسل ہال کے لئے جگہ کا حتمی فیصلہ محکمہ انجینئرنگ کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کونسل ہال میں صرف 310 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات ہونے کے نتیجے میں ممبران کی تعداد بڑھ کر 367 ہوجائے گی اور نئے کونسل ہال میں پانچ سو نشستوں کے علاوہ مزید نشستوں کی گنجائش بھی رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کونسل ہال 1932 میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ کے ایم سی کی عمارت اولڈ سٹی ایریا میں واقع ہونے کی وجہ ممبران کو پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا تھا۔
ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا کہ اگلے مالی سال میں کونسل ہال کی تعمیر کے لئے بجٹ مختص کیا جائے گا اور کونسل ہال کی عمارت یورپین طرز کی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کونسل ہال کی عمارت میں میئر، ڈپٹی میئر اور میونسپل کمشنر کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کونسل ہال کی عمارت کا دلکش ڈیزائن تیار کیا جائے گا جبکہ کونسل ہال کے ساتھ 450 گاڑیاں پارکنگ کرنے کی گنجائش کے لیے بھی رکھی جائے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے مزید کہا کہ کونسل ہال کے ساتھ مہمانوں کی گیلری، میڈیا گیلری، کیفے ٹیریا اور دیگر سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News