Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتِ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، تنویر الیاس

Now Reading:

حکومتِ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، تنویر الیاس
وزیراعظم آزاد کشمیر

’فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘

تنویر الیاس نےکہا ہے کہ حکومتِ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ان کی رہائش گاہ پر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد اور تحریک انصاف کی جیت پر مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

تنویر الیاس خان نے کہا کہ حکومتِ آزاد جموں و کشمیر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ، بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو درپیش مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں امریکی سفیر اور یورپی پارلیمنٹ ممبران کا دورہ آزاد کشمیر انتہائی اہم رہا ہے۔

Advertisement

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے حالیہ دورے سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملی ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ہم کشمیریوں کی اس جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر