Advertisement
Advertisement
Advertisement

13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے کپتان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، پرویز الٰہی

Now Reading:

13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے کپتان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے کپتان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

چودھری پرویز الٰہی نے اس موقعے پر کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں عوامی نمائندوں کی مشاورت یقینی بنائی گئی ہے، ترقی ڈیرہ غازی خان کے عوام کا حق ہے اور عوام کو یہ حق ضرور دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹروں کو اسپیشل الاؤنس دینے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بلوچستان کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے۔

Advertisement

زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی عوام کی خدمت اور فلاح کا قابل قدر ویژن رکھتے ہیں، پرویز الٰہی ڈی جی خان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مخلص اور متحرک ہیں۔

ملاقات میں ہمایوں خان بھی موجود تھے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر