Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ پہلے اعتماد کا ووٹ لیں، پھر اسمبلیاں توڑیں اور میدان میں آئیں، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

یہ پہلے اعتماد کا ووٹ لیں، پھر اسمبلیاں توڑیں اور میدان میں آئیں، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ

یہ پہلے اعتماد کا ووٹ لیں، پھر اسمبلیاں توڑیں اور میدان میں آئیں، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں آئینی ادارے ہیں، انکے ساتھ مذاق نہیں ہونا چاہیے لیکن اسمبلیاں کسی کی انا اور ضد میں توڑنے کی بات کی جارہی ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر نے اپنا آئینی حق استعمال کیا لیکن پرویزالہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، ان کو چاہیئے کہ یہ پہلے اعتماد کا ووٹ لیں، پھر اسمبلیاں توڑیں اور میدان میں آئیں۔

ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ ہوگا:

انہوں نے کہا کہ 18 دن میں ایک ایک دن پنجاب کے خزانے پر بھاری گزرے گا، اس دوران کرپشن کا بازار گرم ہو گا، ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ ہوگا جس کے لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت عظمیٰ کو نوٹس لینا چاہیے، سپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے کر پنجاب کو کرپشن سے بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکم امتناعی پر ان کو مکمل اختیار دینا ظلم کے مترادف ہے اور جب عدالت نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لے لیں تو اگر بندے پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں۔

Advertisement

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہیں لیکن پی ڈی ایم نے ملک کے مفاد میں بڑا فیصلہ کیا، ہم نے ملک کو سنبھالا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو چیلنج

ہمیں الیکشن کا کوئی خوف نہیں:

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں الیکشن کا کوئی خوف نہیں، وہ اپنے وقت پر ہوگا اور ہم نے پنجاب میں الیکشن کی تحریک شروع کر دی ہے۔

اسمبلیاں بچوں کا کھیل نہیں، جب چاہے بنا دیا اور چاہا تو توڑ دیا

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گزشتہ روزکے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی خلا موجود ہے جس میں پرویزالہٰی کو عدالت نے سویٹ آپشن دیا کہ اگر چاہے توووٹ لیں لیکن اسمبلیاں بچوں کا کھیل نہیں ہیں کہ جب چاہے بنا دیا اور چاہا تو توڑ دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کواسٹےآرڈر کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے اور امکان ہے کہ فیصلے کو ہم قانونی فورم پر چیلنج کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمینٹ سیاست میں ملوث ہو، جس کے لئے انہوں نے اسٹیبلشمینٹ کو سیاسی مداخلت کےلیے دعوت دی جبکہ ادارے کہہ چکے ہیں کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
کور کمانڈرز کانفرنس؛ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑنے کا عزم
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر