
چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں، اسپیکر کا بھی یہی حال ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں اور اسپیکر کا بھی یہی حال ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر کو خط لکھا ہے، عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جب اسپیکر سے ملنے جاتے ہیں وہ فرار ہو جاتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اب کہہ رہے ہیں انکو آسٹریلیا جانا ہے۔
لگتا ہے ان چوروں نے اپنی تنخواہیں ڈبل کرلی ہیں
فواد چوہدری نے کہا کہ آپ نے فاٹا کاالحاق کرلیا لیکن وہاں ایک روپیہ نہیں دے رہے، بدقسمتی سے چھوٹے لوگ بڑے عہدے پر بیٹھ گئے ہیں، اسپیکر کا بھی یہی حال ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے بیرون ملک جانے کا انہوں نے حکومت نام رکھا ہوا ہے، لگتا ہے ان چوروں نے اپنی تنخواہیں ڈبل کرلی ہیں، کیا پتا چوروں کا ٹولہ ہماری تنخواہیں خود کھا رہا ہو۔
ہمارے 127 اراکین نے ایوان میں کھڑے ہو کر استعفے دیے
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں، اس لیے کرسیوں اور عہدوں کا مقام نیچے آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 127 اراکین نے ایوان میں کھڑے ہو کر استعفے دیے، استعفے دینے کے بعد اب تک ان پر الیکشن نہیں ہوئے، ملکی مسائل کے حل کیلئے الیکشن میں جانا پڑے گا۔
افغانستان میں صرف عمران خان کی عزت ہے
فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو کبھی کبھی پاکستان کے دورے پر آجاتے ہیں، ایک دن کے دورے پر 43 لوگ چین گئے۔
انکا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو اثرات یہاں بھی آئیں گے، افغانستان میں صرف عمران خان کی عزت ہے، پہلے ڈالر نہیں مل رہا تھا اب سونے کی کمی ہوگئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پتا ہی نہیں کہ ٹی ٹی پی کا مسئلہ کیا ہے، کسی نے سنا ہے کہ وزیر داخلہ وانا گیا ہو، وزیر داخلہ نے کبھی قبائلی عوام کے مسائل نہیں سنے، کسی نے سنا کہ شہبازشریف نے افغانستان، فاٹا پر بریفنگ لی ہو۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، پاکستان کے ساتھ مذاق بند ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News