 
                                                      وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی نیو یارک میں پریس کانفرنس
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے۔
دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا ہر گز درست نہیں
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب یا خطے سے تعلق نہیں، دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا ہر گز درست نہیں، تمام مسلمان دہشت گرد نہیں اور نہ تمام دہشت گرد مسلمان ہیں، اس مسئلے کی مالی معاعنت روکنے کے لئے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی توثیق بھی کی۔
مزید پڑھیں؛ برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی سیلابی پانی کھڑا ہے۔ متاثرین کی بحالی، تعمیرنو کے چیلنج میں عالمی برادری کا تعاون اہم ہے۔
دہشتگرد عناصر کو ہمارے ہمسایہ ممالک سے معاونت مل رہی ہے
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کو ہمارے ہمسایہ ممالک سے معاونت مل رہی ہے، جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے، بلوچستان میں عدم استحکام کیلئے بھی غیر ملکی عناصر سرگرم ہیں، اان دہشتگرد گروپوں کیلئے مالی معاونت، تربیت کی فراہمی روکنا ہو گی۔
ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بہت کام کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 