Advertisement
Advertisement
Advertisement

یقین ہے پنجاب اور کے پی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے، اسد قیصر

Now Reading:

یقین ہے پنجاب اور کے پی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے، اسد قیصر
اسد قیصر

یقین ہے پنجاب اور کے پی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ یقین ہے پنجاب اور کے پی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اعلان پر جمعہ کو عمل ہوگا، 4 حلقوں میں جو الیکشن ہوئے اس میں پی ٹی آئی کو ووٹ پڑا۔

پنجاب میں حکومت ملنے کے بعد وفاقی حکومت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی

انہوں نے کہا کہ اتحادی ہیں دونوں طرف سے احتیاط سے بات کرنی چاہیے، یہ پی ٹی آئی کیخلاف منظم پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں، اسد قیصر

Advertisement

اسد قیصر نے کہا کہ متفقہ فیصلہ پرویزالہیٰ اور عمران خان نے کیا ہے، یقین ہے پنجاب اور کے پی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے، پنجاب میں حکومت ملنے کے بعد وفاقی حکومت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم خود کو بند گلی میں لیکر جارہی ہے۔ سائفر تحقیقات ضروری ہیں قوم کو پتا چلنا چاہیے۔

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟

خیال رہے کہ صوبائی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل ہوئیں تو الیکشن 23 مارچ تک کرانے ہوں گے جبکہ پنجاب اسمبلی 297 اور خیبر پختونخوا میں 115 جنرل نشستوں پر انتخابات ہونگے۔

 آئین کے آرٹیکل 224 کی شق 1 ب کے تحت اگر کوئی صوبائی اسمبلی توڑ دی جائے تو اس میں نوے دن کے اندر انتخابات کرانا ہوں گے۔

آئین پاکستان نے واضع کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 الف کے تحت گورنر تحلیل کی تاریخ سے نوے دن کے اندر الیکشن کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرے گا اور انتخاب کے بعد نتائج کا اعلان زیادہ سے زیادہ 14 دن کے اندر کردیا جائے گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 کے تحت انتخاب کی تاریخ کے 7 دنوں کے اندر الیکشن کمیشن کو  انتخاب کا شیڈول جاری کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل

واضح رہے کہ چاروں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی  تعداد 593 ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 412 بنتی ہے، جن میں  پنجاب اسمبلی میں 297 اور کے پی میں 115 جنرل نشستوں پر انتخابات ہونگے۔

اس طرح چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کل جنرل نشستوں میں سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 69 فیصد سے زائد نشستوں پر الیکشن ہونگے۔

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہيں گے کہ استعفے قبول کرو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر