Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی کی تحلیل، وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ

Now Reading:

پنجاب اسمبلی کی تحلیل، وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ
وزیراعظم

پنجاب اسمبلی کی تحلیل، وزیراعظم کا نواز شریف سے رابطہ

لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ  وزیراعظم کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کی صورتحال پر وفاقی وزراء کو پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا، وفاقی وزراء پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد آئے گی یا اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا؟ ن لیگ نے مشاورت مزید وسیع کردی۔

وزیر اعظم کا پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے لاہور سمیت تمام تنظیموں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ن لیگ لاہور کی صدارت کے حوالے سے سینیئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے، جس کے لئے چار نام زیر بحث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

ن لیگ لاہور کی صدارت کے لئے سردار ایاز صادق، سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، حافظ نعمان کا نام زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے لاہور کی تنظیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ کا اہم اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کے لئے معاملات پر غور کیا جائے گا اور  قانونی، آئینی معاملات کے تحت مختلف پہلوئوں پر بھی غور ہو گا۔

مزید پڑھیں؛ اسمبلیاں ٹوٹنے کی خبر سنتے ہی پی ڈی ایم حکومت کی پریشانی بڑھ گئی

مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بھی شریک ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر