مسرت چیمہ ٹوئٹ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا پنجاب پر قبضہ کے لیے متحرک ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے وفاق کی جماعت کو سندھ تک محدود کیا، جوخرید و فروخت کی غیر قانونی سرگرمیاں میں ملوث ہیں انکے لیے سزا ہونی چاہیے۔
آئین میں ٹیکنوکریٹ نہیں نگراں حکومت کی گنجائش ہے
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یوسف گیلانی کے بیٹے نے سرعام پیسوں کی پیشکش کی، فوٹیجز موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا پنجاب پر قبضہ کے لیے متحرک ہے، آئین میں ٹیکنوکریٹ نہیں نگراں حکومت کی گنجائش ہے۔
اعجاز چوہدری کی گفتگو
دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے ہر رکن کی اپنی اہمیت ہے، یہ قوم کا لوٹا مال لیکر پنجاب آکرغنڈہ گردی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے ضمیر فروشوں کوعدالت کی طرف سے ڈی سیٹ کیا گیا، مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر دباؤ میں لیکر آنا ان کا کام ہے۔
آصف زرداری خریدو فروخت اور ضمیر کی منڈی لگانے میں ماہر ہیں
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری نے 2 کارندے چھوڑے ہوئے ہیں، شرجیل میمن اور ناصر شاہ پنجاب میں خریدو فروخت میں لگے ہوئے ہیں، آصف زرداری خریدو فروخت اور ضمیر کی منڈی لگانے میں ماہر ہیں۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا آج سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی اپنے ممبر اور اتحادی کو نہیں چھوڑا، بلاول بھٹو کی کسی بات کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، بلاول بھٹو بگڑا ہوا نواب زادہ ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کی گفتگو
اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے جو استعفے دیے تھے اس کو ہی حتمی سمجھا جانا چاہیے تھے، ان کی کوشش ہے کہ قومی اسمبلی کے استعفے قبول نہ کیے جائیں۔
سب عمران خان کے فیصلے پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پی ڈی ایم اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، استعفوں سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، جب ایم این ایز بار بار کہہ رہے ہیں کہ استعفے قبول کریں۔
عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ حتمی فیصلے کے سب پابند ہوتے ہیں، سب عمران خان کے فیصلے پر قائم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
