
نوجوان پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے ضامن ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لئے سب کو مل کر اقدامات کرنے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے الیکٹرونیک میڈیا کے بیورو چیفس کے اعزاز میں استقبال کا اہتمام کیا جبکہ استقبالیہ میں بیورو چیف کراچی اور کوئٹہ بول نیوز حیدر علی بھی شریک ہوئے۔
استقبالیہ کے موقعہ پر گورنر سندھ نے فردن فردن تمام میڈیا چینلز کے بیورو چیف صاحبان سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر بیورو چیف بول نیوز حیدر علی نے گورنر سندھ کے خیالات کے اظہار پر خیر مقدم کرتے ہوئے بول نیوز کی جانب سے انکی کاویشوں پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کی تعمیر و ترقی کے اقدامات، شہر قائد میں صحت و صفائی کی صورتحال اور نئے ایڈمنسٹریٹر سے توقعات پر بات چیت کی گئی جبکہ وفاقی اور سندھ حکومت کے مابین تعلقات، بطور وفاق کے نمائندے گورنر کی ذمہ داریاں، عوام میں آگاہی پھیلانے میں میڈیا کے کردار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے جبکہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے اور میڈیا خرابیوں کی نشاندہی کر کے اسے ٹھیک کرنے کی طرف توجہ بھی مبذول کرواتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے اس کی بہتری کے لئے مل کر اقدامات کرنا ہیں، آلہ دین پارک جلد بطور جناح پارک شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرے گا جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر اس کی از سر نو تعمیر بھی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی کو اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کام کرنے کے لئے اختیار نہیں ارادہ اور نیت ضروری ہے اور میرا مشن لوگوں کو باہم جوڑنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے ملا ہوں جبکہ جامعات، مدارس میں اساتذہ کرام اور طالب علموں سے گفتگو بھی کی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے عملی کام کرنا ہے اور اس ضمن میں آپ کی تجاویز و آراء بہت مفید ثابت ہوں گی۔
اس موقع پر بیورو چیفس کی جانب سے گورنر سندھ کے خیالات کا خیر مقدم کیا گیا اور ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
بیورو چیفس نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا وژن انتہائی شاندار ہے۔
ملاقات کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News