بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے افراد کے روزگار کے لئے مختلف پراجیکٹ بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قوم کی حالت اس وقت تک تبدیل نہیں کرتا جب تک قوم خود نہ کوشش کرے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تاریخ ہے کہ کوئی فرد خود سے کسی بھی عہدہ کا امیدوار نہیں بنتا، جماعت اسلامی کی شعورہ ہمیشہ فیصلہ کرتی ہے کہ کون سا فرد کسی عہدے کے لیے بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے مجھے میئر کے لئے نامزد کیا ہے، میں میئر منتخب ہوں گا جبکہ پوری دنیا حیران ہوگی جب اسلام آباد سے جماعت اسلامی کا میئر منتخب ہوگا۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آج اسلام آباد یتیم ہے، 31 دسمبر کو اسلام آباد کے مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا جبکہ یقین ہے کہ 31 دسمبر کو ہم جیتے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو اسلام آباد بہت خوبصورت بن جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پانی کے بہت مسائل ہیں جبکہ 2006 میں دریائے سندھ سے 55 کلومیٹر پائپ لائن کا منصوبہ منظور کروایا لیکن کسی نے کام نہیں کیا۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مئیر بنوں گا تو سب سے پہلے پانی کا مسلہ حل کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کوئی ٹریفک پلان ہے، ہم اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کریں گے اور اندرون شہر ٹرانسپورٹ کا نظام بھی دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر بھی بنایا ہے، تمام بستیوں کو سیکٹر بنائیں گے۔
نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے افراد کے روزگار کے لئے مختلف پراجیکٹ بنائیں گے تاکہ بیرون ملک روزگار کے لئے نہ جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
