Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی وزرات اعلیٰ کیلئے آصف علی زرداری نے سیاسی رابطے تیز کردیے

Now Reading:

پنجاب کی وزرات اعلیٰ کیلئے آصف علی زرداری نے سیاسی رابطے تیز کردیے
آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ

لاہور: پنجاب کی وزرات اعلیٰ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے  شریک چیئرمین آصف  علی زرداری نے سیاسی رابطے تیز کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ مستعفیٰ ہوتے ہیں یا اعتماد کا ووٹ کھو جاتے ہیں تو اپوزیشن سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا؟ پی ڈی ایم کے بڑورں نے سر جوڑ لئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنا پلڑا پیپلزپارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور ن لیگ میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے فارمولے پر غور جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کو وزارت اعلیٰ دلوانے کیلئے آصف زرداری سرگرم

پیپلز پارٹی کو وزارت اعلیٰ دلوانے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ فارمولے پر اتفاق رائے کی صورت میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ن لیگ سے ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری جوڑ توڑ کے لیے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کو تحریک انصاف میں نقب لگانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری وزرات اعلیٰ پیپلز پارٹی کو ملنے پر پرامید ہیں، انہوں نے وزارت اعلیٰ کے لیے تین ناموں پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کیلئے سید حسن مرتضیٰ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے تین ناموں سے کس کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا جائے گا؟ حتمی فیصلہ آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت اور نواز شریف باہمی رضامندی سے کریں گے۔

آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد

Advertisement

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچے جہاں انکی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا جبکہ اس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا گیا۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے رہنماؤں کو اہم امور پر بریف کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر