Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی ترقی کا سفر بحال کرنے کی دوبارہ جدوجہد کررہے ہیں، احسن اقبال

Now Reading:

پاکستان کی ترقی کا سفر بحال کرنے کی دوبارہ جدوجہد کررہے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال

سخت معاشی حالات کے پیش نظر ناخوشگوار فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  پاکستان کی ترقی کا سفر بحال کرنے کی دوبارہ جدوجہد کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے اسلام آباد میں پاکستان انٹرنیشنل فوڈ، نیوٹریشن، ہیلتھ کئیر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب نظام میں علم کو استعمال اور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے، عالمی سطح پر مقابلہ معیشت کی بنیاد پر  ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے نہایت تیزی سے معاشی میدان میں ترقی کرنی ہے، پاکستان میں بہترین اذہان کے وسائل موجود ہیں۔

نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ امن ،استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہی ملک کے ترقی کے ضامن ہیں، ہم نے مستقبل کی نسل کو پائیدار ترقی کی بنیاد دینی ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، معاشرے میں ترقی  کے لئے ہم آہنگی اور تعاون لازمی ہے، نوجوانوں کو منافرت اور عدم برداشت کے عوامل اور عناصر سے بچانا ہوگا، پاکستان کی تعمیر نو کے لئے پاکستان بناؤ تحریک کا حصہ بننا ہو گا۔

Advertisement

پاکستان ہر طرح کے قدرتی وسائل سے مالامال ہے

انکا کہنا ہے کہ برآمدات کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے، فارما کی صنعت میں برآمدات میں اضافہ کی بے پناہ صلاحیت ہے، پاکستان ہر طرح کے قدرتی وسائل سے مالامال ہے، ہمارے سائنسدان ان وسائل کے استعمال میں جدت لا کر اپنا کردار بخوبی ادا کریں، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ نجی شعبے کے راستے سے رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔

پی ٹی آئی حکومت سب کچھ تباہ کر کے گئی

انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ کے حوالے سے مشرق وسطی میں برآمدات کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہم نے اپنے پچھلے دور میں 11000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے، پی ٹی آئی حکومت ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد کمی کر گئی۔

یہ بھی پرھیں: نجی شعبے نے سست معاشی سرگرمیوں کے دوران 185 ارب روپے کے قرض واپس کردیے

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر تھا، سی پیک کو بھی پچھلی حکومت تباہ کر گئی، وژن 2025 تشکیل دیا تھا تاکہ پاکستان کو ٹاپ 25 اقتصادی مضبوط ممالک کی فہرست میں شامل کر سکیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو نہ کچھ آتا تھا، جو جاری تھا اسے بھی تباہ کر گئی، اب دوبارہ پاکستان کی ترقی کا سفر بحال کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر