Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای وی ایم نارمل بیلٹ پیپر سے بہت بہتر ہے، زلفی بخاری

Now Reading:

ای وی ایم نارمل بیلٹ پیپر سے بہت بہتر ہے، زلفی بخاری
زلفی بخاری

زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ای وی ایم نارمل بیلٹ پیپر سے بہت بہتر ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کے لیے بل منظور ہوا انہوں نے اس پر کام نہیں کیا، ان کو ڈر تھا کہ شفاف الیکشن ہوجاتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے تھے کہ اوورسیز کو اسپیشل سیٹس دے دیں، اسپیشل سیٹس دینے سے اوورسیز کا کردار کم ہوجاتا۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے مزید کہا کہ اوورسیز کا ووٹ اتنا ہی قیمتی ہے جتنا ایک پاکستانی کا ہے۔

ای وی ایم کے استعمال سے قبل 14 مراحل سے گزرنا ہوگا، الیکشن کمیشن

Advertisement

چند روز قبل پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کرانے سے متعلق بل پاس ہو جانے کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے باوجود آئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا، جن میں خاص طور پر ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید تین سے چار پائلٹ پروجیکٹ کرنا پڑیں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہوں گی، اس کا اندازہ لگانا اور پتہ چلانا باقی ہے۔

عمر حمید خان نے کہا کہ قانون سازی کے تحت نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی۔ ای وی ایم کا بل تو پاس ہوگیا لیکن ہم اس کے مطابق انتخابات کرانے کے پابند نہیں ہیں، ان مشینوں کے استعمال میں ہمیں کافی وقت لگے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر