
ملک میں پاورسیکٹر، آئی پی پیز اور گیس کمپنیاں سب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ادھار پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے پاور سیکٹر، آئی پی پیز اور گیس کمپنیز نے پی ایس او واجبات کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاور سیکٹر، آئی پی پیز اور گیس کمپنیز سب ادھار پر چل رہی ہیں اور ادھار بروقت واپس نہ کرنے سے پی ایس او مالی بحران کا شکار ہے۔
پی ایس او کا گردشی قرض 615 ارب روپے سے بڑھ گیا
ادھار بروقت واپس نہ کرنے سے PSOمالی بحران کا شکار
براہ راست دیکھیں : https://t.co/qSRl8dvOR9#PSO #BOLNews pic.twitter.com/RrCORGFpA5— BOL Network (@BOLNETWORK) December 11, 2022
وزارت پیٹرولیم کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ اداروں پر پاکستان اسٹیٹ آئل کا قرض 615 ارب روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ سب سے زیادہ 394 ارب روپے گیس کمپنیوں کو ادا کرنا ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کے ذمے تیل اور آر ایل این جی کی مد میں 177ارب روپے واجب الادا ہیں اور پی آئی اے نے بھی پی ایس او سے 43ارب روپے کا ادھار لے رکھا ہے۔
حکام وزارت پیٹرولیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس او کا گردشی قرض ختم کرنے کا فارمولہ تیار کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گیس اور پاور کمپنیوں کے شیئرز پی ایس کو دینے کی تجویز ہے، آئی پی پیز جینکوز کے ادھار ختم کرنے کیلئے بھی اس فارمولے پر کام ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News