
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس سیکٹر کا 14 سو ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشفاق تولہ کی کنوینئر شپ میں کمیٹی قائم کی ہے جس کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو گا اور کمیٹی 10 دنوں میں رپورٹ جمع کرائے گی۔
کمیٹی 30 جون 2022 تک گیس شعبے کے گردشی قرضے کا جائزہ لے گی؛ کمیٹی گردشی قرضے کی پرنسپل اماؤنٹ، لیٹ پیمنٹ سرچارج، پینلٹیز کا جائزہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف میں بہت ناپسند کیا جاتا ہے، مزمل اسلم
کمیٹی گیس شعبے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کیش/نان کیش ایڈجسٹمنٹ کا بھی جائزہ لے گی۔
وزارت خزانہ میں کمیٹی کیلئے خصوصی سیکرٹریٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News