خرم شیر زمان کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر رد عمل
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عامر حسین کے اہل خانہ سے ملاقات اور افسوس کیلئے ان کے گھر گئے ہیں، شہر میں ماؤں کے سامنے، بھائی کو بہن کے سامنے قتل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک 10 ہزار کے موبائل کے پیچھے شہریوں کو قتل کردیا جاتا ہے جبکہ اس صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کو اسمبلی میں جگا جگا کر بھی تھک گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتول کے بھائی احمد حسین سے بھی گفتگو ہوئی ہے اور ان کے بھائی کا بھی یہی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا کل تک روئیہ سنجیدہ تھا آج غیر سنجیدہ ہے جبکہ پولیس عوام کا تحفظ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور پولیس کا کام صرف بھتے لینا ہے، سندھ حکومت کے انصاف سے ہمیں اب کوئی امید نہیں ہے لیکن مجھے اپنے بھائی عامر کیلئے انصاف چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سڑکوں پر گاڑیوں کے اوورٹیکنگ کا مسئلہ سنگین ہے،خرم شیر زمان
خرم شیر زمان نے کہا کہ ایک شخص جس کے پاس اسلحہ نہیں ہے اسے گولی ماردی گئی مگر کرمنلز دندناتے پھر رہے ہیں، موجودہ حکومت سے کوئی توقع نہیں رکھ سکتے، عوام اپنی حفاظت خود کرے جبکہ رواں سال 104 لوگ شہید ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک کی معیشت تباہ حالی کی طرف بڑھ رہی ہے، خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ امپورٹڈحکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ امپورٹڈ حکومت نے 8 ماہ میں صرف اپنے کیسز ہی معاف کرائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
