گوگل وفد کا دورہ پاکستان مکمل
گوگل وفد نے دورہ پاکستان مکمل کر کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے قانون سازی کو خوش آئند قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکام وزارت آئی ٹی نے اعلامیے میں کہا کہ گوگل وفد نے دورے کے دوران سیکرٹری وزارت آئی ٹی محسن مشتاق، وزارت تجارت اور وزارت قانون انصاف کے حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کمپلائنس آفس کے قیام پر بات چیت ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی چاہتی ہے کہ گوگل اسلام آباد میں کمپلائنس آفس قائم کرے، گوگل کمپنی رجسٹریشن کیلئے پہلے ہی کراچی میں دفتر قائم کر چکا ہے، وفد نے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے قانون سازی کو خوش آئند قرار دیا ہے، گوگل سرٹیفکیشن پروگرام کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
گوگل وفد نے لاہور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ حکام سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ گوگل کروم نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
