Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟

Now Reading:

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟
اسمبلی تحلیل

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟

صوبائی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل ہوئیں تو الیکشن 23 مارچ تک کرانے ہوں گے جبکہ پنجاب اسمبلی 297 اور خیبر پختونخوا میں 115 جنرل نشستوں پر انتخابات ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 224 کی شق 1 ب کے تحت اگر کوئی صوبائی اسمبلی توڑ دی جائے تو اس میں نوے دن کے اندر انتخابات کرانا ہوں گے۔

آئین پاکستان نے واضع کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 الف کے تحت گورنر تحلیل کی تاریخ سے نوے دن کے اندر الیکشن کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرے گا اور انتخاب کے بعد نتائج کا اعلان زیادہ سے زیادہ 14 دن کے اندر کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 کے تحت انتخاب کی تاریخ کے 7 دنوں کے اندر الیکشن کمیشن کو  انتخاب کا شیڈول جاری کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل

Advertisement

خیال رہے کہ چاروں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی  تعداد 593 ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 412 بنتی ہے، جن میں  پنجاب اسمبلی میں 297 اور کے پی میں 115 جنرل نشستوں پر انتخابات ہونگے۔

اس طرح چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کل جنرل نشستوں میں سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 69 فیصد سے زائد نشستوں پر الیکشن ہونگے۔

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ دو روز قبل  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے اتحادیوں میں اضطراب

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہيں گے کہ استعفے قبول کرو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر