
گورنر پنجاب کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو چاہیئے کہ وہ کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری اہم اجلاس میں شرکت کے لئے زمان پارک پہنچے جہاں انہون نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ووٹ آف کانفیڈنس نہیں ہوسکتا، پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر رول نہیں لگ سکتا ہے کیونکہ اسپیکر کی رولنگ آچکی ہے آج ووٹنگ نہیں ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں؛ پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات سے کھیلنا بند کرے، فواد چوہدری
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی مقصد ہے الیکشن سے بھاگنا، ووٹ کو عزت دو سے الیکشن سے بھاگو کا سفر بڑی جلدی طے کرلیا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے بھی زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب پہیلیاں ہیں لیکن ہم قانونی طریقے دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر پہلے لیگل کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوئی ہے، مونس الہٰی بھی اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد 190 ہے، ق لیگ اتحادی تھی اتحادی ہے اور اتحادی رہے گی جبکہ دونوں جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کل اور پرسوں ہونگی
یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد ناکام ہو گی اور پرویز الٰہی اسمبلی ضرور تحلیل کریں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وفاق والے عوام میں جانے کی ہمت نہیں کرتے، کل سے انکے وزراء کے جو حالت ہے ان کو شرم آنی چاہیے، اسپیکر کا اختیار ہے پہلے کونسی تحریک ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News