Advertisement
Advertisement
Advertisement

13 پارٹیاں عمران خان کو معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتی ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

13 پارٹیاں عمران خان کو معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتی ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید

الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13 پارٹیاں عمران خان کو معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 13پارٹیاں اور اُنکے ہم نوا عمران خان کو زبردستی دھمکی سے اسمبلی بلا کر معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مشرق اور مغرب دونوں طرف سرحدوں پر حالات خراب ہورہے ہیں، جو غیر ملکی سازش کے ذریعے ہم پر فیصلے مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی کیرٹیکر پر سوچو بچار شروع ہوگئی ہے۔

22کروڑ کا ملک چلانے کیلئے خزانے میں 20دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں

انکا کہنا ہے کہ سنگین معاشی حالات قومی سلامتی کا مسئلہ بن گئے ہیں، 260 کا ڈالر اور 150 کلو کا آٹا غریب کدھر جائے گا۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 22 کروڑ کا ملک چلانے کے لیے خزانے میں 20دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں۔ جس ملک میں ٹریول ایڈوائزری جاری ہوجائے وہاں سرمایہ کاری خاک ہوگی۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ بے نظیر کی برسی پر بلاول کی تقریر عمران خان سے شروع اور عمران خان پر ختم ہوئی۔

ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکا ہے

گزشتہ روز شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہوگیا ہے، ڈالر انٹر بینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30 روپے کا فرق ہے، ریزرو 5 ارب ڈالر سے کچھ زیادہ رہ گئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آٹے کا قحط گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے عملے کو اسلام آباد میں محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکا ہے، عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر