 
                                                                              وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد کا اولین ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی ایک انتہائی نقصان دہ سماجی، سیاسی و معاشی مسئلہ ہے جو معاشرے کے جڑوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کیساتھ سیاسی و معاشی عدم استحکام اور اداروں کی تباہی کا باعث بنتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 26 سالہ سیاسی جدوجہد کا سب سے اولین ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے اور وہ حکومتی پالیسی و فیصلہ سازی میں شفافیت و میرٹ کو یقینی بنانا رہے ہیں۔
خالد خورشید نے کہا کہ عمران خان کے اسی منشور پر گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بھی عملی پیرا ہیں جبکہ تمام تر حکومتی امور میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہمارے دو سال کے حکومتی دور میں ایک دھیلہ کرپشن کا الزام لگانے کا بھی کوئی جرت نہیں کرسکتا ہے، ترقیاتی منصوبے ہوں یا سرکاری محکہ جات میں بھرتیاں ہماری حکومت پہلے دن سے ہی میرٹ و شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے روک تھام کے لئے عوام کی شکایات کا بروقت نوٹس لیا گیا اور ان کے ازالے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انشاء اللہ آنے والے وقت میں بھی انسداد بدعنوانی کے لئے اقدامات مزید سخت کریں گے اور صوبے کو تاریخ کی شفاف ترین حکومت کا دور دے کر جائیں گے اور وہ اعلیٰ معیار طے کریں گے جن سے روگردانی کرنا آنے والی حکومتوں کے لئے ممکن نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 