Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین اور قواعد کے مطابق استعفے منظور کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

Now Reading:

آئین اور قواعد کے مطابق استعفے منظور کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی

آئین اور قواعد کے مطابق استعفے منظور کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین اور قومی اسمبلی قواعد کے مطابق استعفے منظور کریں گے ۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے ایک وفد سے بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، انہوں نے اپنا موقف میرے سامنے رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا 127 ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں، میں نے کہا کہ کچھ قواعد و ضوابط اور حدود ہیں، آرٹیکل 64 میں لکھا ہے استعفی ہاتھ سے لکھا ہو ۔

بطور اسپیکر آئین اور اسمبلی قواعد وضوابط کو دیکھنا ہے

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قواعد کے مطابق اسپیکر استعفیٰ کی تصدیق رکن کو ذاتی حیثیت میں بلا کر کرے گا، اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ یہ دیکھے کہیں رکن پر دباؤ تو نہیں تھا ۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ بطور اسپیکر آئین اور اسمبلی قواعد وضوابط کو دیکھنا ہے، ان کو کہا ہے اسمبلی میں جائیں وہاں آپکی آواز مؤثر ہوگی۔

استعفیٰ منظور کرنا معمولی بات نہیں

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ استعفیٰ منظور کرنا معمولی بات نہیں علاقے کے لوگوں کی نمائندگی ہے ، جن کے استعفے منظور کیے وہ آئین اور قواعد و ضوا بط کے مطابق تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا اجتماعی استعفوں کی منظوری پر اصرار، اسپیکر کا انکار

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا خیال تھا کہ 127 لوگوں کے استعفے منظور ہونے چاہئیں، آئین اور قومی اسمبلی قواعد کے مطابق استعفے منظور کریں گے ۔

آئین میں لکھا ہے استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھا ہونا چاہیے

پرویز اشرف نے کہا کہ پہلا آئینی مطالبہ ہے استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہونا چاہیے، پہلے بھی پی ٹی آئی ممبران کو استعفوں کی تصدیق کے لیے مدعو کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی وفد اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کا وقت طے

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ آئین میں ہے جب اسپیکر بلائے گا تو اس سے تصدیق کرے گا، کچھ ممبران جنہوں نے استعفے دیے وہ عدالت چلے گئے ، عدالت میں ممبران نے کہا دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا تھا، آئین میں لکھا ہے استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھا ہونا چاہیے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو مفاہمت اور اتحاد کی ضرورت ہے، سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے رابطے ہونے چاہئیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر