Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، شیخ رشید

Now Reading:

حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، شیخ رشید
شیخ رشید

حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 6ارب سے کچھ زائد زرمبادل آئی ایم ایف کی چھتری بھی نہیں، دہشت گردی کی لہر، آٹے کے ڈبل ریٹ پر بھی سناٹا، اللہ رحم کرے۔

Advertisement

حکمران آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ دوائیوں کی قلت، خام مال نایاب، ٹیکسٹائل بند، کیا یہ ہے تبدیلی؟، اسلام آباد بلدیہ سے بھاگنے والے ملک میں خاک الیکشن کروائیں گے۔

مزید پڑھیں؛ توشہ خانہ کے تحائف کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل 

شیخ رشید نے کہا کہ جوان دفاع وطن پر جانیں نچھاور کررہے ہیں اور حکمران آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں، ہائی کورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں، حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی۔

سیاست معیشت دونوں تباہ ہیں

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست معیشت دونوں تباہ ہیں، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ہیں، غریب پر سخت سردی میں لنڈا بازار کے دروازے بند اور کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

توشہ خانے کے تحائف کی تفصیلات طلب

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانے سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کر کے کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام

Advertisement

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کی معلومات خفیہ ہیں سامنے نہیں لائی جاسکتیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ جو تحائف دے دیے گئے وہ خفیہ کیسے ہو گئے، تفصیلات خفیہ ہونے یا نہ ہونے کا تعین عدالت کرے گی۔ اگر تو وفاقی حکومت ان تحائف کو اپنے پاس رکھتی تو معاملہ خفیہ سمجھا جاتا۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عدالت نے واضع ریمارکس دیے کہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر تحائف  خفیہ کیسے ہوسکتے ہیں۔

 لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر