Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اہم ہدایات جاری

Now Reading:

شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اہم ہدایات جاری
شہباز شریف، نواز شریف

شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اہم ہدایات جاری

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص  پنجاب کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے آصف زرداری، چوہدری شجاعت سے ہونے والی ملاقاتوں اور سیاسی رابطوں کے حوالے سے نواز شریف کو رپورٹ پیش کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دوران نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

آصف زرداری اور وزیر اعظم کا رابطہ

Advertisement

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا رابطہ ہوا جس میں پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ نہ لینے پر مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ارکان عدم اعتماد پر ہمارا ساتھ دیں گے، سبطین خان

پی پی اور ن لیگ کی قیادت کی ہدایت پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو گورنر پنجاب سے مشاورت کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اعتماد کا ووٹ کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے پر بھی مشاورت کی۔

گورنر پنجاب کا وزیر اعظم کو ٹیلی فون

Advertisement

علاوہ ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا اور اسپیکر سبطین خان کی رولنگ کے پر مشاورت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر بلیغ الرحمان کو قانونی مشاورت کا حکم دے دیا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ کو ڈینٹفائی کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ گورنر پنجاب آج وزیر اعلیٰ کو ڈینٹفائی اور گورنر راج لگانے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی ہدایت پر آج اجلاس بلاکر فیصلہ کر لیا کہ اسپیکر کے فیصلے سے اختلاف کر رہے ہیں، خط تیار کر لیا، بس مشاورت کے بعد جاری کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے گورنر کو حکم دیا کہ ابھی معاملے پر دوبارہ نظر ثانی کریں گے۔ اسپیکر کو ابھی جوابی خط بھیجوانے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر