وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی تہزیب و ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سندھی قوم کو سندھی ٹوپی اجرک کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مختلف قوموں کا خوبصورت گل دستہ ہے، یہاں آباد تمام قومیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور ہم بحثیت پاکستانی ایک متحد قوم ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کی تہزیب و ثقافت میں بہت زیادہ مماثلت ہے، دونوں صوبے قدیم تاریخ و ثقافت کے حامل ہیں، وادی سندھ اور مہڑ گڑھ کی قدیم تاریخ دونوں صوبوں کی پہچان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بلوچستان میں آباد سندھی بھائیوں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیشہ پاکستان میں رہنے والی تمام اقوام کو پھلتا پھولتا رکھے اور ہم سب مل کر پاکستان کی خدمت کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
