کراچی: پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن، گھر، گھر تلاشی
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرر کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے کیماڑی، گلشن سکندر آباد میں کومبنگ آپریشن کیا جس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے گئے جبکہ گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
پولیس اور رینجرز کا کمبائن آپریشن
کیماڑی کے داخلی راستے سیل
کتنے افراد حراست میں؟#PoliceOperation pic.twitter.com/z1nSKFnybQ— BOL Network (@BOLNETWORK) December 29, 2022
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جارہا ہے اور مشتبہ افراد کو بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ گلشن سکندر آباد میں 3 گھنٹے سے آپریشن جاری تھا۔
کٹی پہاڑی پر رینجرز کا بڑا سرچ آپریشن شروع
دوسری جانب کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی اور شاہراہ نور جہاں پر رینجرز کا بڑا سرچ آپریشن شروع ہوگیا ہے، جس کے دوران علاقے کے داخلے وخارجی راستے سیل کردیے ہیں اور رینجرز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو چیک کیا جا رہا ہے جبکہ سرچ آپریشن میں پولیس رینجرز اور خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے
علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ پر پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں شفیع اور اللہ رکھا شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
