Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پر حملے کی تحقیقات، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ

Now Reading:

عمران خان پر حملے کی تحقیقات، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون صوبائی وزیر سمیت 3 رہنماؤں کے بیان ریکارڈ کر لئے ہیں۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، زبیر خان نیازی اور عمر فاروق نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

جے آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کا بیان گزشتہ روز جے آئی ٹی نے ریکارڈ کیا جبکہ تینوں رہمناﺅں سے مختلف سوالات بھی کیے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دیگر رہنماﺅں کو بلوانے کے لیے جے آئی ٹی دوبارہ خط لکھے گی اور کیس کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

خیال رہے کہ جے آئی ٹی نے حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ، فیصل جاوید سمیت 35 افراد کو طلب کر رکھا ہے۔

Advertisement

جے آئی ٹی کا فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جبکہ جے آئی ٹی نے بھی فیصل واوڈا کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے سانحہ وزیر آباد سے متعلق تفتیش میں فیصل واوڈا کو طلب کیا تھا کیونکہ انہوں نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم فیصل واوڈا کو تمام دستاویزات، قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی تھی۔

خیال رہے کہ چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے معاملے پر فیصل واوڈا اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر