Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی، شیخ رشید

Now Reading:

الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی، شیخ رشید
شیخ رشید

چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا اُن کو منہ کی کھانی پڑی، اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کردیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گر گئی ہے۔

حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کی درو دیوار ہلادیں گے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا، شیخ رشید

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے، نواز شریف کو بلائے، بیماری کا بہانہ ختم کریں، پاکستان آئیں کے پی کے میں دوتہائی اکثریت ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی اور نہ ہی گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

خوف ہے ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ چوروں کا ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لیکر جا رہا ہے، جب تک الیکشن نہیں ہوں گے ہمیں خوف ہے کہ ملک ڈوب رہا ہے، مجھے خوف ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے کسانوں سے مزدور اور تاجروں سے پوچھیں کہ ان کے اخراجات اور کمائی میں کوئی توازن ہی نہیں رہا، پاکستان میں اور آج انڈسٹریز بند ہورہی ہیں جو ہم نے اپنے دور حکومت میں بڑی مشکل سے پروان چڑھائی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ 2018 میں بھی ملک کا دیوالیہ نکال کر گئے تھے، پہلے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا پھر کورونا سے نمٹا، ہم نے لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا،  ہم نے کنسٹرکشن انڈسٹری کی مدد کی، ہمارے چوتھے سال میں ملکی دولت 6 فیصد پر تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈالرز بھیج رہے تھے اب نہیں بھیج رہے، ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہوئیں لیکن اب سب کچھ نیچے جا رہا ہے۔

انہیں ملک نیچے جانے کی کوئی فکر نہیں

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے، اگر یہ معیشت کو سنبھالتے تو ہم بھی انہیں کہتے کہ وقت پورا کریں جب کہ یہ صرف الیکشن میں التوا  چاہتے ہیں کیوں کہ انہیں ڈر ہے کہ جب بھی الیکشن ہوئے انہوں نے ہار جانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں ملک نیچے جانے کی کوئی فکر نہیں ہے، سمجھتا ہوں یہ اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے،  آئین کہتا ہے الیکشن کمیشن کو ہر وقت 90 روز میں انتخابات کرانے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر